پی ایس ایل کی مہنگی ترین ٹیم خریدنے والے مجید چوہدری کون ہیں؟تفصیلات جان کر آپ حیران رہ جائینگے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کیلیے تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم سیالکوٹ کے مالکانہ حقوق اوزیڈ گروپ نے 185 کروڑ روپے میں 10 سال کیلیے حاصل کرلیے ہیں۔

او زیڈ گروپ کے سربراہ مجید چوہدری ہیں جنہوں بولی کی تقریب میں نہ صرف شامل ہوئے بلکہ پی ایس ایل کی 8ویں اور تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم خریدنے کا اعزا بھی بنایا۔

اسلام آباد کے جناح کنونشن میں منعقد ہونے والی تقریب میں مجموعی طور پر دو ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ 3 ارب 60 کروڑ میں فروخت ہوئی۔

او زیڈ گروپ اور پی ایس ایل کی فرنچائز فیصل آباد کے مالک مجید چوہدری کا تعلق آسٹریلیا سے ہے اور وہ دو سال قبل وطن واپس آئے ہیں۔

نجی ٹی وی  سے انہوں نے بولی کی تقریب سے قبل گفتگو کی اور کہا کہ بیرون ملک میں رہتے ہوئے ہمیشہ یہ خواہش رہی کہ ملک کیلیے کچھ کروں، کرکٹ وہ واحد چیز ہے جو پوری قوم کو متحد کرتی ہے اور مجھے

بچپن سے کرکٹ پسند ہے‘۔

مجید چوہدری نے بتایا کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیم کے حوالے سے ڈیڑھ سال سے کام کررہا تھا، لوگ ہنستے ہیں کہ سب ملک سے بھاگ رہے ہیں اور میں پاکستان واپس آرہا ہوں۔

مزید خبریں

Back to top button