وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امن کیلئے کوششیں قابل تحسین ہیں، اسپیکر سندھ اسمبلی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے پاکستان کے مؤثر سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ جنگ بندی مثبت پیش رفت ہے اور پاکستان نے ثالثی کے ذریعے عالمی امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ مذاکرات اور ڈپلومیسی ہی پائیدار امن کا واحد راستہ ہیں اور تمام فریقین کو مسائل کے حل کے لیے بات چیت کو ترجیح دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا اور حالیہ پیش رفت سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مزید بلند ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی تنازعات کا حل طاقت کے ذریعے نہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، اور امن کے فروغ ہی ترقی اور استحکام کی بنیاد ہے۔

اس موقع پر انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیرکی کوششوں کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔

سید اویس قادر شاہ نے زور دیا کہ موجودہ عالمی حالات میں پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کاوشیں خطے میں امن اور استحکام کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button