پرائیویٹ پارٹنر شپ سے توانائی کےشعبے میں اصلاحات لا رہےہیں،اویس لغاری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نجی شعبے کی شمولیت سے پاور سیکٹر کی بہتری کیلئے پر امید  ہیں اور کہا کہ مسابقتی مارکیٹ سے صارفین کو سستی اور معیاری بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ  پرائیویٹ پارٹنرشپ سے توانائی کےشعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں۔ ہول سیل مارکیٹ سے ریٹیل مارکیٹ تک ٹرانزیکشن میں بہتری کی کوششیں جاری ہیں۔مسابقتی مارکیٹ سے صارفین کو سستی اور معیاری بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی۔ وزیر توانائی نے کہا کہ  وزیراعظم کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور ہم یہاں تک سفر مکمل کر سکے۔ ریگولیٹرز کی مدد کے بغیر بھی کام ممکن نہیں ہوتا ۔ ابھی رویلنگ چارجز کا معاملہ حل ہونا ہے اس پر وزیراعظم کو سمری ارسال کردی گئی ہے۔ اس سال جون تک پہلے دو سو میگا واٹ کی ٹرانزیکشن کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔  اس کام کے لیے پچھلے پچیس سال سے صرف باتیں ہورہی تھی ۔

مزید خبریں

Back to top button