دبئی: وزیر مملکت عون چوہدری کا پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل پر بات چیت

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)وزیر مملکت برائے اوور سیز پاکستانی عون چوہدری نے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران او پی ایف کے وفد کے ہمراہ پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا۔

وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانی عون چوہدری نے متحدہ عرب  امارت میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان سے ملاقات کی جس میں امارات میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر عون چوہدری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات  پاکستان کا بردار ملک ہے، دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔

انہوں نے پاکستانی سفیر کو ہدایت کی کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیں۔

مزید خبریں

Back to top button