اپوزیشن کا پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) اپوزیشن اتحاد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں دیا گیا دھرنا ہم ختم کرنے جا رہے ہیں، ممبران اسمبلی نے بانی کی صحت کو لے کر احتجاج کیا، ہم صحت کے معاملے کو عدالت لے کر گئے، ہمارا مطالبہ یہی تھا کہ ذاتی معالجین کو ملایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دیکھا کہ پارلیمنٹ کو جیل خانہ بنا دیا گیا تھا، ہم پارلیمنٹ سے باہر جا رہے تھے کہ راستے بند کر دیئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ احتجاج میں ہم پر بہت سی بندشیں لگا دی گئیں، بانی کی آنکھ سے متعلق خبر آئی تو محمود اچکزئی نے کہا کہ ہم بھوک ہڑتال کریں گے، ہم نے اسی لئے احتجاج کیا کہ ذاتی معالجین کو بانی تک رسائی دی جائے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بہنوں کے جذبات درست ہیں اور ان کو ملاقات کی اجازت دی جائے، بانی کی آنکھوں کی بہتری کی ہمیں اُمید ہے، انہیں شفاء انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔



