مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر اپوزیشن اتحاد کا اہم اجلاس جاری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اپوزیشن اتحاد کا پہلا اہم اجلاس جاری ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی جبکہ سینٹ میں قائد حزب اختلاف نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، عامر ڈوگر، خیبرپختونخوا تحریک انصاف کے صدر جبید اکبر، اسد قیصر، سینیٹر دلاور، شاہد خٹک شریک ہوئے۔

اجلاس میں جے یو آئی کے رہنما کامران مرتضیٰ، مولانا عبد الواسع نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی اسپتال اور جیل منتقلی کے حوالے سے حکومتی رویے جبکہ آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن اتحاد کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ابھی پہلی ملاقات میں اتحاد کے قیام کا فیصلہ کیا جبکہ اگلے لائحہ عمل پر مشاورت کے بعد فیصلے کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button