تحریک انصاف کا2روزہ قومی کانفرنس کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ،ن لیگ کو’’اگنور‘‘ماردیا

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف نے2روزہ قومی کانفرنس کے سلسلے میں پیپلز پارٹی سے رابطےکا فیصلہ کیا ہے۔پیپلز پارٹی سے رابطہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی کو2روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائےگی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کو قومی کانفرنس میں دعوت نہیں دی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق قومی کانفرنس میں سیاسی ڈائیلاگ کا راستہ نکالنے پر غور ہوگا۔حکومت کو مذاکرات کیلئے محمود اچکزئی سمیت سیاسی رفقاء کی بانی سے ملاقات کرانا ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button