رونتی میں آپریشن نجات مہران جاری، بدنام ڈاکو راحب شر اور ظہور شر نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال ئیے

رونتی (جانوڈاٹ پی کے)سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقے رونتی میں آپریشن نجات مہران جاری ہے اور بدنام ڈاکو راحب شر اور ظہور شر نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے۔
ڈی ایس پی کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں 6 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے جن میں ڈاکو راحب شر، ظہور شر، نادر شر، مورو شر، مولی شر اور سندو شیخ شامل ہیں۔
ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ حکومت نے ڈاکو راحب شر کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقررکی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزمان سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے، کچے میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک آپریشن بلاتعطل جاری رہے گا۔ دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی پولیس ٹیم کو مبارک باد دی۔



