آپریشن غضب للحق:پاک فوج نے ارندو سیکٹر میں افغان طالبان کا مرکز مکمل طور پر تباہ کر دیا

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)آپریشن غضب للحق میں پاک فوج نے ارندو سیکٹر میں افغان طالبان کے مرکز کو مکمل طور پر تباہ کردیا ۔
افغانستان کی بلا اشتعال کارروائی کے خلاف پاک فوج کا آپریشن غضب للحق جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ارندو سیکٹر میں پاک فوج نے افغان طالبان کی مسلح تشکیل کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں افغان طالبان پوسٹوں پر اسلحہ چھوڑ کر بھاگ گئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افواج نے افغان طالبان کے مرکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 4 اور 5 مارچ کی درمیانی شب پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی 41 پوسٹوں کو چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ، کارروائیاں چمن سیکٹر، ژوب سیکٹر، قلعہ سیف اللہ اور نوشکی سیکٹر سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں کی گئیں ۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قندھار میں افغان طالبان کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز بھی تباہ کیا گیا، ایمونیشن ڈپوز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے، اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا، افغان طالبان، فتنہ الخوارج کے خلاف افواج پاکستان کی زمینی اور فضائی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔



