نواحی علاقہ35فور ایل میں تجاوزات کیخلاف بڑا آپریشن

اوکاڑہ( رپورٹ وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر نواحی علاقہ35فور ایل میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، غیر قانونی تعمیرات مسمار، تفصیلات کے مطابق پیرا فورس اور میونسپل کمیٹی نے سرکاری اراضی کو واگزار کرانے کے لیے کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے، اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ زیر نگرانی بھاری نفری اور مشینری کے ہمراہ نواحی علاقے 35 فور ایل میں بھرپور آپریشن کیا، جس کے دوران سرکاری زمین پر قائم غیر قانونی پختہ تجاوزات اور تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے کہا کہ سرکاری اراضی ریاست کی ملکیت ہے اور اس پر کسی کو قابض ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، نواحی علاقہ میں آپریشن پیغام ہے کہ تجاوزات کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔



