اوپیک ممالک نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا

ریاض(جانوڈاٹ پی کے )اوپیک ممالک نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا۔ترجمان کے مطابق مئی میں روزانہ کی بنیاد پر دولاکھ بیرل سے زائد تیل کی پیداوار بڑھائیں گے، تیل کی پیداوار بڑھانے کا مقصد توانائی کی مارکیٹوں میں جاری ہلچل کو روکناہے، سعودی عرب اور روس سمیت کئی خلیجی ممالک بھی تیل کی پیداوار بڑھانے متفق ہوئے۔واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور ٹرمپ کی جانب سے ایران پر مزید حملوں کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ برینٹ خام تیل 6 فیصد اضافے کے بعد 107 ڈالرفی بیرل پر پہنچ گیا۔ امریکی خام تیل کی بھی 110 ڈالر میں فروخت ہوئی۔

مزید خبریں

Back to top button