پہلا ون ڈے،پاکستان کا بنگلادیش کو جیت کیلئے115رنزکا ہدف
صاحبزادہ فرحان 27 ،معاذ صداقت 18 سلمان آغا 5، محمد رضوان 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے

میرپور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کی بنگلادیش کے خلاف پہلے ون ڈے میچ بیٹنگ لائن فلاپ،کم ترین اسکور کاریکارڈ بنالیا، پاکستان ٹیم 114رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
میرپور میں کھیلےجارہے پہلے ون ڈےمیچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈھاکا میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوارثابت ہوئی،ٹاپ آرڈر فلاپ،مڈل آرڈرناکام ،کوئی ڈٹ کرنہ کھیل سکا،صاحبزادہ فرحان 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،شاہین آفریدی اور حسین طلعت 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عبدالصمد صفر پر آؤٹ ہوئے،سلمان آغا 5،محمد رضوان 10 ،معاذ صداقت 18 ،حسین 4 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کر رہے ہیں، صاحبزادہ فرحان،معاذ صداقت، عبدالصمد اور شامل حسین ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں۔
پاکستان ٹیم میں محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم اور ابرار احمد بھی شامل ہیں۔



