ماننا ہوگا پاکستان نے وہ کیا جو باقی نہیں کر سکے، وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر

سری نگر(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ ماننا ہوگا پاکستان نے وہ کیا جو باقی نہیں کر سکے، بھارت کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہماری کمزوری بنے۔

وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر کا کہنا ہے کہ جنگ صرف اسرائیل کو مطلوب تھی، ہم اسرائیل کے قریب نہیں ہوتے تو بھارت وہ کر سکتا تھا جو پاکستان نےکیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اچھا ہوا جنگ بندی ہوئی، چاہےاس میں پاکستان نے کردار ادا کیا۔

مزید خبریں

Back to top button