صوبائی وزیر تعلیم کی زیر صدارت اجلاس میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں 65 نئی تقرریاں اور 1700 ملین روپے کے بجٹ کی منظوری

 دیپال پور (محمد اسلم بھٹی)یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں 65 تقرریوں اور 1700 ملین روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی گئی میٹنگ کی صدارت صوبائی  وزیر تعلیم سکندر حیات رانا نے کی جس میں سینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی سنڈیکیٹ نے اپنے 28ویں اجلاس میں سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر 61 نئی تقرریوں اور 4 ترقیوں کی منظوری دے دی، جبکہ مالی سال 2025-26 کیلئے 1700 ملین روپے کے نظرثانی شدہ بجٹ کی بھی منظوری دی گئی بجٹ 19ویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پیش کیا گیا تھا۔سنڈیکیٹ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کی۔ انہوں نے جامعہ اوکاڑہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین کو ادارے کو شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر درست سمت میں گامزن کرنے اور تعلیمی و انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے متعدد منصوبے شروع کرنے پر سراہا۔موجودہ وائس چانسلر کے دورِ قیادت میں یونیورسٹی کی پیش رفت پر مبنی رپورٹ پیش کی گئی اسسٹنٹ پروفیسر (ٹی ٹی ایس) شعبہ فزکس ڈاکٹر شہلا ہنی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی۔ سنڈیکیٹ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اس معاملے کی مزید انکوائری پنجاب ایمپلائیز ایفیشنسی، ڈسپلن اینڈ اکاؤنٹیبلٹی ایکٹ (PEDA) کے تحت ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے کر کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button