اوکاڑہ: ریسکیو 1122 نے گزشتہ ماہ 5554 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس، 5787 افراد کو مدد فراہم کی

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی اجلاس سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ میں منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 اوکاڑہ کو گزشتہ ماہ کل 22226 کالز موصول ہوئی جن میں 5554 ایمرجنسی کالز تھیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب 180 کالز فی دن تھا۔ 5554 ایمرجنسیز میں 1229 روڈ ٹریفک حادثات، 3303 میڈیکل، 44 آگ لگنے کے واقعات، 134 کرائم، 02 میت منتقلی کے واقعات، 01 سٹرکچر منہدم ہونے کا واقعہ، 265 ریسکیو آپریشنز اور 180 گِرنے کے حادثات شامل تھے۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 1478 افراد متاثر ہوئے جن میں 14 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ 748 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 716 متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ ضلع بھر میں آگ لگنے کے 44 واقعات رونما ہوئے، جن کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (21)، دیگر(07)، کیچن فائر(02)، گیس لیکج (02) اور لاپرواہی (12) بنی۔ان واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 146 ملین سے زائد کی پراپرٹی کو محفوظ کیاگیا، ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے 2614 ایمرجنسیز پر 4.90 کے ایوریج ریسپانس ٹائم سے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 2789 افراد کو مدد فراہم کی گئی۔ پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت 395 ایمرجنسیز ڈیل کی گئی جن میں 257 تحصیل اوکاڑہ، 113 تحصیل دیپالپور اور 25 تحصیل رینالہ خورد ڈیل ہوئیں، ان ایمرجنسیز پر ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں بہتر طبی سہولیات کےلیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا



