اوکاڑہ : ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی شہریوں کو خوش اخلاقی کے ساتھ بہتر سروس ڈلیوری کی ہدایت

اوکاڑہ ( رپورٹ وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے) ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کی زیر صدارت پولیس اسٹیشن اسسٹنٹس (PSAs) کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں تھانوں میں سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی گئیں اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ تھانوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے ہر وقت آن لائن رکھے جائیں تاکہ شفافیت اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکےڈی پی او اوکاڑہ نے تھانوں میں آنے والے شہریوں اور درخواست گزاروں کے ساتھ خوش اخلاقی اور بہترین رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام درخواستوں کو ایس او پیز کے مطابق ای ٹیگ لگایا جائے اور درخواستوں کی بروقت پراسیسنگ یقینی بنائی جائے اجلاس میں ای پولیس پوسٹ میں کی جانے والی انٹریز کا باقاعدہ فالو اپ لینے اور مقررہ ٹائم لائن کے اندر درخواستوں کو نمٹانے پر بھی زور دیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button