اوکاڑہ: بیوی کے قاتل کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے ) عدالت نے بیوی کے قاتل کو سزا سنا دی مجرم نے 9 ماہ قبل گلا دبا کر قتل کیا تھا تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رانا خلیل احمد خان کی عدالت نے محمد فیضان ولد محمد مقصود کو عمر قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا پڑے گی مجرم نے 16 جون 2026ء کو گھر واقع مظفر کالونی اپنی بیوی کے گلے صافہ ڈال کر دبا دیا تھا جس کے نتیجہ میں اس کی بیوی انشاء عرف کنیز فاطمہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تھی تھانہ صدر اوکاڑہ نے محمد شہزاد ولد محمد صدیق سکنہ 54 فور ایل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے محمد فیضان کو گرفتار کر لیا تھا



