وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہیروز ستھرا پنجاب کے ورکرز کیلئےمفت طبی کیمپ

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہیروز ستھرا پنجاب کے ورکرز کیلئےمفت طبی کیمپ، مفت ادویات کی فراہمی وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور سی ای او ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افتخار علی کی مشترکہ ہدایات پر ستھرا پنجاب تحصیل اوکاڑہ آفس میں قرشی کلینک آف نیچرل میڈیسن، یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے زیرِ اہتمام ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا طبی کیمپ کے انعقاد کا مقصد ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت فرائض سرانجام دینے والے ورکرز کو مفت، معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا تھا تاکہ وہ بہتر صحت کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھ سکیں اس موقع پر ناظمین کی جانب سے حافظ مسعود اور سارکو ستھرا پنجاب تحصیل اوکاڑہ کے پروجیکٹ مینیجر وسیم اشرف نے شرکت کی انہوں نے اس اقدام کو ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے ایک مثبت اور قابلِ تحسین قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ورکرز وزیراعلیٰ پنجاب کے حقیقی ہیروز ہیں اور ان کی صحت و سہولت کا خیال رکھنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے طبی کیمپ کے دوران حکیم محمد یٰسین (سینئر انچارج طبیب، قرشی کلینک آف نیچرل میڈیسن، ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ)، ڈاکٹر سامعہ لودھی اور ڈاکٹر معصومہ عابد نے ورکرز اور دیگر مریضوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اس کے علاوہ مریضوں کو صحت سے متعلق مفید مشورے بھی دیے گئے اور مفت ادویات فراہم کی گئیں کیمپ میں شریک ورکرز نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سارکو انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت نہ صرف ان کی جسمانی صحت بلکہ معاشی ضروریات کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے جس سے ان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ مزید لگن، ذمہ داری اور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button