اوکاڑہ: ضلع بھر میں "ارتھ آور” بھرپور طریقے سے منایا گیا

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/ جانوڈاٹ پی کے ) حکومتی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں "ارتھ آور” بھرپور طریقے سے منایا گیاڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی اپیل پر ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک گھنٹہ بجلی کی بچت کا مشن کامیابی سے جاری رہاتمام سرکاری و نجی عمارتوں، چوکوں اور پبلک پوائنٹس کی روشنیاں گل کر دی گئیں رات 8:30 بجتے ہی ضلعی ہیڈ کوارٹر سمیت تمام اہم مراکز اور شاہراہوں پر ایک گھنٹے کے لیے غیر ضروری لائٹیں بند رہیں ڈپٹی کمشنر نےشہریوں کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زمین کا تحفظ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے

ارتھ آور کا مقصد محض لائٹیں بند کرنا نہیں بلکہ ماحولیاتی تحفظ کی شعور آگاہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ارتھ آور مہم سے عوام میں توانائی کی بچت اور ذمہ دارانہ استعمال کا احساس پیدا ہوگا اور آئندہ نسل کو محفوظ ماحول دینے کے لیے آج ایک گھنٹے کی قربانی ناگزیر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button