اوکاڑہ: منشیات کیس میں مجرم کو 20 سال قید اور 8 لاکھ جرمانہ

اوکاڑہ (رپورٹ: وحید آرائیں/جانوڈاٹ پی کے) – ایڈیشنل سیشن جج رینالہ خورد کی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سخت سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے مجرم خادم کو 20 سال قید کی سزا سنا دی شبریز اختر راجہ ایڈیشنل سیشن جج رینالہ نے مجرم پر 8 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا
جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی
مجرم کو تھانہ چوچک پولیس نے گرفتار کر کے 09 پیکٹ چرس برآمد کی تھی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے لیگل ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔



