اوکاڑہ میں افسوسناک حادثہ: ٹائر تبدیل کرتے شخص کو ٹریلر نے کچل دیا

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/ جانوڈاٹ پی کے )رینالہ خورد بائی پاس نزد حمزہ مارٹ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا تفصیلات کے مطابق سڑک کنارے ٹائر تبدیل کرنے والے شخص کو ٹریلر نے ٹکر مار دی

جس کے نتیجہ میں مذکورہ جانبحق ہو گیا ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں کا فوری ریسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئیں نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد مقامی پولیس کی موجودگی میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جانبحق ہونے والے کی شناخت ظفر ولد اشرف (عمر تقریباً 43 سال) سکنہ 95 سٹاپ وہاڑی کے نام سے ہوئی۔

مزید خبریں

Back to top button