اوکاڑہ،کار نے رکشے کو ٹکر ماردی،خاتون جاں بحق،6افرادزخمی

اوکاڑہ( رپورٹ وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے )ٹریفک حادثہ میں ایک خاتون جاں بحق،4خواتین سمیت6شدید زخمی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ملتان روڈ نزد پھاٹک 3 فور ایل تیز رفتار کار نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں ایک خاتون 35 سالہ سلمیٰ بی بی زوجہ محمد مشتاق سکنہ بنگلہ گوگیرہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جب کہ 34 سالہ ریحانہ بی بی زوجہ محمد نوید سکنہ اوکاڑہ کینٹ، 32 سالہ ناظما ں بی بی زوجہ محمد مسعود سکنہ اوکاڑہ کینٹ، 65 سالہ محمد یونس ولد محمد علی سکنہ بنگلہ گوگیرہ، 30 سالہ محمد قیصر ولد محمد یونس سکنہ چک 11 فور ایل، 35 سالہ نسیم اختر دختر محمد مشتاق سکنہ بنگلہ گوگیرہ شدید زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سی ایم ایچ اوکاڑہ کینٹ منتقل کر دیا جب کہ ضروری کارروائی کے بعد ریسکیو 1122 نے نعش لواحقین کے حوالے کر دی

مزید خبریں

Back to top button