کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کا کلمہ چوک رینالہ خورد کا دورہ

اوکاڑہ (رپورٹ:وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے )کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کا کلمہ چوک رینالہ خورد کا دورہ، بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور اسسٹنٹ کمشنر صائمہ نذیر بھی ہمراہ موجود تھیں، کمشنر ساہیوال نے کلمہ چوک پر جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار چیک کیا گیا اور منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیں، اس موقع پر متعلقہ افسران نے جاری کام بارے بریفنگ دی، کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے نے ہدایت کی کہ کلمہ چوک کی خوبصورتی کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کو بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر دم کوشاں ہے، اس سلسلہ میں تمام ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ جاری رکھی جائے تاکہ انہیں جلد از جلد مکمل کیا جا سکے

مزید خبریں

Back to top button