اوکاڑہ: ایل پی جی اوورچارجنگ پر سول ڈیفنس کی کارروائی، 4 دکانیں سیل

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر کی ایل پی جی گیس کی اوور چارجنگ پر کاروائیاں، 4 دکانیں سیل، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی مختلف مقامات پر متعدد ایل پی جی شاپس کی چیکنگ کے دوران مہنگے داموں ایل پی جی فروخت کرنے والی چار دکانوں کو سیل کر دیا اور مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا، اس موقع پر سول ڈیفنس جاوید اختر کھچی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھی قیمتوں کی آڑ میں ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت کر کے عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے، انہیں مقدمات، بھاری جرمانوں اور سخت کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، ایل پی جی شاپس مالکان ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور مقرر کردہ نرخوں پر ایل پی جی کی فروخت کریں بصورت دیگر سخت کاروائیوں کے لیے تیار رہیں



