ایسٹر پر سیکیورٹی ہائی الرٹ! اوکاڑہ میں چرچز کے باہر سخت انتظامات، 500 سے زائد اہلکار تعینات

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ایسٹر کے موقع پر مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ڈسٹرکٹ پولیس نے 500 سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر مامور کئے جب کہ سینٹ جیمز کیتھولک چرچ ، کرائسٹ چرچ ، ناصری چرچ پر اضافی نفری تعینات کی گئی جہاں مسیحی برادری کے زیادہ مرد خواتین اور بچے آتے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ سٹی کیمروں کے ذریعے لائیو مانیٹرنگ کی گئی ہے اور مسیحی برادری کو پر امن ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا انہوں نے کہا کہ پورا سال اقلیتوں کے تحفظ اور حقوق کی پاسداری کیلئے اوکاڑہ پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔

مزید خبریں

Back to top button