اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ کی پارکنگ مافیا کے خلاف بڑی کاروائی،کنٹریکٹر گرفتار

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ کی پارکنگ مافیا کے خلاف بڑی کاروائی،کنٹریکٹر گرفتار۔
ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے رات گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی کی پارکنگ ایریا کا دورہ کیا اور چیکنگ کے دوران عوامی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے لوگوں سے غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والے پارکنگ سٹینڈ کے ٹھیکے دار کو موقع پر گرفتار کروا دیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ فیسیں ختم کر دی گئی ہیں اور عوام سے دھوکہ دہی کے ذریعے پارکنگ فیسیں وصول کرنے والے افراد سے ہرگز کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے نگرانی کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے گا اور غیر قانونی طریقے سے پارکنگ فیسوں میں کی دھوکہ دہی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کروایا جائے گا۔



