اوکاڑہ: غازی پولیس افسران کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او کی ملاقات

اوکاڑہ: ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے) آئی جی پنجاب عبد الکریم کے ویژن کے تحت ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے دورانِ ڈیوٹی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے غازی پولیس افسران سے ملاقات کی۔
ڈی پی او نے افسران کے مسائل سنے اور ان کے فوری و ترجیحی حل کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ غازی پولیس افسران محکمہ کا فخر اور معاشرے کے محسن ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہادری سے ڈیوٹی انجام دینے والوں کے نام کے ساتھ “غازی” کا اعزاز جڑا ہے جس کے تقدس کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔



