اوکاڑہ میں منشیات فروشوں کی شامت آگئی،103لیٹر شراب پکڑی گئی

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )تھانہ بی ڈویژن پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے مارکرچھ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا

پولیس نےگرفتار ملزم حمزہ سے20لیٹر شراب،سلیم سے20لیٹر، شاہزیب سے17لیٹر، چاند سے17لیٹر، سخی بلاول سے16لیٹر اور شاہزیب صدیق سے13لیٹر شراب برآمد کر لی

تھانہ بی ڈویژن پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

مزید خبریں

Back to top button