اوکاڑہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا جائزہ اجلاس

اوکاڑہ ( رپورٹ وحید آرائیں/ جانو ڈاٹ پی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا جائزہ اجلاس، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت صوبائی و وفاقی محکموں کے افسران بھی موجود تھے، اجلاس میں عیدالفطر کے دوران ٹریفک حادثات کے دوران ایمرجنسی اور میڈیکل سروسز کی فراہمی، صفائی ستھرائی کے انتظامات، معیاری سفری سہولیات اور کرایوں کی اوور چارجنگ کے خلاف کاروائیوں، مکینیکل جھولوں کے خلاف ایکشن سمیت دیگر امور زیر بحث آئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کے ایام میں روڈز پر ٹریفک کا رش اور حادثات میں اضافے کے پیش نظر ریسکیو 1122 زخمیوں کو فرسٹ ایڈ، طبی سہولیات اور پیشنٹ ٹرانسفر سروسز فراہم کرنے لیے تیاریاں مکمل رکھے جبکہ محکمہ ہیلتھ کے افسران سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف سمیت دیگر عملہ کے ڈیوٹی روسٹرز کے مطابق فرائض کی ادائیگی کے لیے 24 گھنٹے موجود ہونے چاہئیں، ستھرا پنجاب کی شہر بھر سمیت اہم اور پبلک پوائنٹس کی صفائی کے لیے ہمہ وقت موجود ہوں، سیکرٹری ڈی ار ٹی اے اور ٹریفک پولیس کے افسران عید الفطر کے لیے گھروں کو جانے والے مسافروں سے کرایوں کی اوور چارجنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کریں اور خلاف ورزی کے مرتکب ٹرانسپورٹرز کی گاڑیاں بند کریں اور انہیں جرمانے بھی کریں، واسا کے ملازمین سیوریج لائنز کی صفائی کے لیے متحرک انداز میں کام کریں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عیدالفطر پر مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں، لیسکو عید یہاں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے اور شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیکنیکل وجوہات کی بنیاد پر خرابی کی صورت میں ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور اس سلسلہ میں فوکل پرسن ڈی سی آفس کے کنٹرول روم سے رابطے میں رہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے کہا کہ عید الفطر پر عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے اور اس سلسلہ میں غفلت کے مرتکب افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا

مزید خبریں

Back to top button