جنگ میں مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئےاوکاڑہ ڈسٹرکٹ بار کی مکمل ہڑتال

اوکاڑہ(رپورٹ وحید آرائیں / جانو ڈاٹ پی کے) ایران پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف اوکاڑہ ڈسٹرکٹ بار نے مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ بار کے سیکرٹری طارق نسیم منگن نے کہا کہ ایران میں معصوم اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر وکلاء بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اس دکھ کی گھڑی میں مسلم بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

بار کے صدر فاروق اشرف سنگو  نے بھی کہا کہ وکلاء اور پاکستان کا ہر بچہ بچہ ایران کے ساتھ ہے اور اس حوالے سے ہم اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button