اوکاڑہ میں رمضان ریلیف مہم تیز، سبزی منڈی اور ریڑھی بازار میں نرخوں کی چیکنگ

اوکاڑہ ( رپورٹ وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر رمضان المبارک میں عوامی ریلیف کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فیلڈ میں متحرک، سب ڈویژن انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے علی الصبح سبزی منڈی اور ریڑھی بازار میں پھلوں اور سبزیوں کے ریٹس کی چیکنگ کی، انہوں نے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو مقرر کردہ نرخوں پر سبزیوں اور پھلوں کی فروخت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ عوامی ریلیف سب سے مقدم ہے اور گراں فروشی کے خاتمے کے لیے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا فورس فیلڈ میں کاروائیوں میں مصروف ہیں، ایس ڈی ای او پیرا وسیم جاوید نے کہا کہ ریڑھی بان ناجائز منافع خوری سے باز رہیں اور حکومتی ہدایات کے مطابق عوام کو نوٹیفائیڈ ریٹس پر سبزیاں اور پھل فراہم کریں اور سخت کاروائیوں سے بچیں۔

مزید خبریں

Back to top button