اوکاڑہ میں مہنگا پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، پٹرول پمپ اور ایجنسی سیل، مقدمات درج

اوکاڑہ( رپورٹ وحید آرائیں/ جانو ڈاٹ پی کے )محکمہ سول ڈیفنس کی پٹرولیم مصنوعات کی مہنگے داموں فروخت اور قواعد کی خلاف ورزی پر بڑی کاروائیاں، ایک پٹرول پمپ اور ایجنسی سیل، مقدمات درج ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس نے بصیر پور میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں کیں، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ایک پٹرول پمپ اور ایک ایجنسی کو سیل کر کے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے، دوران کاروائی ایک پٹرول پمپ پر ​”کے” فارم (K-Form) کی عدم فراہمی پر کاروائی کی گئی جو کہ پٹرولیم اسٹوریج اور فروخت کے لیے لازمی ہے جبکہ پٹرول کی مقررہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کی شکایات درست ثابت ہونے پر ایک ایجنسی کو موقع پر سیل کر دیا گیا اور دونوں مالکان کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمات درج کروا دیے گئے، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا کہ ضلع بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں اور گراں فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی،انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کا مکمل خاتمے تک کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور پٹرول کی قیمتوں میں استحکام کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button