پسند کی شادی پر باپ نے بیٹی کوموت کے گھاٹ اتار دیا

اوکاڑہ( رپورٹ وحید آرائیں / جانو ڈاٹ پی کے )

پسند کی شادی پر باپ نے بیٹی کوموت کے گھاٹ اتار دیا۔ایک ماہ قبل پولیس تھانہ چوچک کو ٹبی صلاحیت کی قریب دریائے راوی سے نعش برآمد ہوئی جس پر پولیس نے اپنی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش شروع کر دی جس کے نتیجہ میں پولیس نے نعش کی شناخت سنبل شہزادی کے نام سے بتائی پولیس کے مطابق لڑکی کے والد محمد حسین نے پسند کی شادی کرنے پر اسے موت کی وادی میں بھیجا تھا جس کے لئے شیر علی نامی نے تعاون کیا تھا پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور مزید تفتیش کرنا شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button