کراچی میں آئل ریفائنری کی لائن سے تیل چوری کیلئے بنی سرنگ پکڑی گئی ، 4 ملزمان گرفتار

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی میں نیشنل آئل ریفائنری کی لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام بنا کر 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

 نجی ٹی وی چینل  کے مطابق سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے مطابق ملزمان نے ایک گودام کے اندرگہری کھدائی کی تھی جہاں سے تیل چوری کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پارکو کی پائپ لائن سے چوری کرنے والے 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزمان نے17 فٹ گہری 140 میٹر لمبی سرنگ بنائی تھی۔

گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے تیل چوری کیلئے استعمال ہونے والے کلپ اور پائپ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی میں پورٹ قاسم سے ملتان جانے والی پارکو لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button