ایران کے پاسداران انقلاب نے2آئل ٹینکر ضبط کرلیے
دونوں جہازوں سے10لاکھ لیٹر سے زائد اسمگل شدہ ایندھن برآمد

تہران(جانو ڈاٹ پی کے)ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے خلیج میں دو آئل ٹینکر قبضے میں لے لیے۔غیر ملکی عملے کے حامل2آئل ٹینکروں کو ایندھن اسمگلنگ کے الزام میں تحویل میں لیا گیا ہے۔تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ضبط کیے گئے ٹینکروں پر کونسے ممالک کے پرچم لگے تھے اور عملے کا تعلق کن ملکوں سے ہے۔دونوں جہازوں سے10لاکھ لیٹر سے زائد اسمگل شدہ ایندھن برآمد کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر عملے کے 15 غیر ملکی ارکان کو عدالتی کارروائی کے لیے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے یہ ٹینکر خلیج میں واقع ایرانی جزیرے فارسی کے قریب تحویل میں لیے۔



