ممکنہ جنگ بندی کی خبروں پر عالمی منڈی میں تیل سستا ہو گیا

لندن(جانوڈاٹ پی کے)ممکنہ جنگ بندی کے امکانات پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی،امریکی خام تیل 5.24 فیصد کمی کےساتھ 87.51 ڈالر فی بیرل پرٹریڈ ہورہا ہے۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد سے زائد کمی، 98 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button