آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز پر حملے، تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

تہران (ویب ڈیسک) آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔

عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل 99 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے، ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمتیں 93 ڈالر فی بیرل سے زائد ہوگئیں، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 7 فیصد سے زائد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی توانائی ایجنسی کی طرف سے 400 ملین بیرل تیل جاری کرنے کے اعلان کے باوجود مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ رکنے کا سلسلہ ختم نہیں ہوسکا، قدرتی گیس کی قیمتوں میں ڈیڑھ فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button