12سال کی محنت رے لے آئی،پاکستانی کنویں سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع

لاہور(جانوڈاٹ پئ کے)12سال کی محنت رے لے آئی،پاکستانی کنویں سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع ہوگئی۔کنویں کو گیس نیٹ ورک اور کمرشل آپریشن سے جوڑنے کیلئے 4.5 کلومیٹر پائپ لائن بچھائی گئی
فیزون کنواں2014میں کھودا گیا تھا، تاہم تیل و گیس کی ترسیل کے لیے ضروری انفرااسٹرکچر موجود نہ ہونے کے باعث اس سے پیداوار شروع نہیں کی جاسکی تھی۔کمپنی کے اعلامیے کے مطابق کنویں سے یومیہ 36 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس جبکہ 750 بیرل تیل حاصل ہوگا۔پی پی ایل نے بتایا کہ کنویں کو گیس نیٹ ورک اور کمرشل آپریشن سے منسلک کرنے کے لیے 4.5 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی گئی، جس کے بعد پیداوار کا آغاز ممکن بنایا گیا۔کمپنی نے اس اہم پیشرفت سے متعلق پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔



