او آئی سی نے امریکا اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کر دیا

اسلام آباد/لاہور(جانوڈاٹ پی کے)او آئی سی نے امریکا اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کر دیا

اسلامی تعاون تنظیم (OIC) نے امریکہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان ہونے والے عارضی جنگ بندی معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ عالمی سطح پر اس پیش رفت کو کشیدگی میں کمی اور سفارتی کوششوں کی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

او آئی سی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ جنگ بندی مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے، انسانی جانوں کے تحفظ اور عالمی تجارتی راستوں خصوصاً آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔ تنظیم نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کی مکمل پاسداری کریں اور مذاکرات کے ذریعے مستقل امن کی راہ ہموار کریں۔

مزید خبریں

Back to top button