امریکی سفیر کا اسرائیل نواز بیان بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی، انتہا پسندی کو ہوا ملے گی، او آئی سی

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) نے امریکی سفیر کے اسرائیل کی حمایت میں دیے گئے اشتعال انگیز بیان کی مذمت کی ہے۔

او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفیر کا بیان بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اس قسم کی اشتعال انگیز تقریر انتہا پسندی کو ہوا دے گی،او ای سی

اسلام تعاون تنظیم کے مطابق ایسے بیانات سے اسرائیل کو خطے پر قبضہ کرنے کی حوصلہ افزائی ملے گی، اسرائیلی اقدامات فلسطینیوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا رویہ خطے کی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے، فلسطینیوں کے جائز حقوق کیلئے غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے، آزاد اور خود مختار ریاست فلسطینی عوام کا حق ہے۔

مزید خبریں

Back to top button