ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر ہیں، عوام افواہوں پر توجہ نہ دیں: اوگرا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

ترجمان اوگرا نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قومی طلب پوری کرنےکے لیے ذخائر کافی ہیں، عوام افواہوں پر توجہ نہ دیں اور  غیر ضروری خریداری سےگریز کریں۔

ترجمان نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کےخلاف سخت قانونی کارروائی کافیصلہ کیا گیا ہے، غیر مجازمقامات پرپیٹرولیم مصنوعات رکھنے والوں کےخلاف ایکشن ہوگا، صرف لائسنس یافتہ آئل ڈپو اور آئل مارکیٹنگ ریٹیل آؤٹ لیٹس پر ذخیرے کی اجازت ہے۔

اوگرا ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی چیف سیکریٹریزکو ڈپٹی کمشنرز کو متحرک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، غیر قانونی ذخیرہ اندوزی پر متعلقہ مقامات سیل کیےجائیں گے اور قانون کےمطابق کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

دوسری جانب  رہنما پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن سمیرحسین نے کہا ہے کہ تیل کمپنیوں نے پیٹرول پمپس کی مرضی سے خریداری روک دی ہے اور  گزشتہ ماہ کی تیل کی فروخت کے اوسط کے حساب سے تیل سپلائی کیا جارہا ہے۔

سمیر حسین کے مطابق کچھ کمپنیز گزشتہ 6 ماہ کی اوسط کے حساب سے تیل سپلائی کررہی ہیں جبکہ  پی ایس او  پمپس کو فروری کی اوسط سیل کے حساب سے تیل دے رہی ہے۔

تونائی ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہونے سبب یہ حکمت عملی مناسب ہے۔

مزید خبریں

Back to top button