کوہاٹ میں بھی گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

کوہاٹ(جانوڈاٹ پی کے) او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق ذخیرے سے یومیہ تقریباً 2 کروڑ 65لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہونے کی توقع ہے۔
کمپنی کے ترجمان کے مطابق یہ دریافت خیبر پختونخوا کے تھل بلاک میں بلیٹنگ-1 ایکسپلورٹری کنویں سے ہوئی۔
اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں بھی کوہاٹ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کیا گیا تھا ۔
دوسری طرف حال ہی میں خیر پور میں بھی گیس کا ذخیرہ دریافت کیا گیا تھا ۔
اس ضمن میں ترجمان او جی ڈی سی ایل کاکہناہے کہ صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع سہتو-1 کنویں سے گیس کی اہم دریافت ہوئی ہے۔
کنویں سے یومیہ 17.2 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔



