مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم تھم نہ سکے،مزید3کشمیری شہید

سرینگر(جانوڈاٹ پی کے)مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں مزید3کشمیریوں کو شہید کردیا۔بھارتی فوج نے ضلع کشتواڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہیدکیا۔اطلاعات کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرکے جعلی مقابلے میں شہیدکیا گیا۔مقامی افراد کا کہنا تھا کہ یہ نوجوان بے قصور تھے اور انہیں عسکریت پسند قرار دینے کے لیے جعلی مقابلے میں مارا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button