اوباڑو میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک

ڈہرکی(رپورٹ:وجے کمار چاولا/جانوڈاٹ پی کے)اوباوڑو کے قریب پنجاب کے علاقے کوٹ سبزل کی پولیس نے اوباوڑو تھانے کی حدود میں رینی کینال کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک مبینہ ملزم کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس مقابلے کے بعد ہلاک ہونے والے مبینہ ملزم کی لاش اوباوڑو پولیس کے حوالے کر کے واپس روانہ ہوگئی۔اوباوڑو پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا جہاں لاش مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہے۔
آخری اطلاعات تک ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ مزید کارروائی اوباوڑو پولیس کی جانب سے جاری ہے۔



