مٹیاری: پاکستان مرکزی مسلم لیگ کےزیراہتمام یومِ تاسیس اور حلف برداری کی پروقارتقریب

مٹیاری: (رپورٹ:امجد راجپوت)پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع مٹیاری کے زیرِ اہتمام یومِ تاسیس اور حلف برداری کی تقریب نہایت باوقار اور پُراثر انداز میں منعقد کی گئی، جس میں پارٹی کارکنان، عہدیداران اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع مٹیاری کے جنرل سیکریٹری شفیع محمد بروہی تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں پارٹی کے مقاصد، تنظیمی نظم و ضبط اور نظریاتی بنیادوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ آل انڈیا مسلم لیگ کا تسلسل ہے، کوئی نئی مسلم لیگ نہیں، بلکہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے افکار اور نظریے کی امین جماعت ہے۔

اس موقع پر تعلقہ جنرل سیکریٹری عبدالحکیم راہو نے بھی خطاب کیا اور کارکنان کو تنظیمی مضبوطی اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔

تقریب میں میڈیا سیکریٹری عاشق علی بخاری کے علاوہ شکیل احمد کاکا، سید علی مرتضیٰ شاہ اور شہمیر لاکو بھی شریک ہوئے۔

آخر میں نومنتخب عہدیداران نے پارٹی آئین کے مطابق حلف اٹھایا اور ملک و قوم کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب اختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

مزید خبریں

Back to top button