شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ، تمام داخلی و خارجی راستے بند

شمالی وزیرستان(جانوڈاٹ پی کے) خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے تمام داخلی اور خارجی راستے عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ العمل رہے گی۔ اس دوران عام شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت اور لاجسٹک سپورٹ کی بلا تعطل ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مؤثر طور پر برقرار رکھا جا سکے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ دورانِ پابندی غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

مزید خبریں

Back to top button