شمالی وزیرستان، میران شاہ میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 14 شہری زخمی

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق میران شاہ مین روڈ چشمہ سربندکی چیک پوسٹ پر خود کش حملے کے نتیجے میں 14 عام شہری زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آصف اقبال نے بتایا کہ ابتدائی موقع پر شہادت کی کوئی اطلاع نہیں تاہم مزید زخمیوں کو لایا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button