شمالی کوریا کا ایران کو بیلسٹک میزائلز کا تحفہ،امریکہ اب براہ راست تہران کی دسترس میں!

لاہور/ تہران(خصوصی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)​مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں اس وقت ایک ہولناک موڑ آگیا ہے جب ایرانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے 500 کے قریب بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBMs) تہران پہنچا دیے گئے ہیں۔ 15 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے ان میزائلوں کی تنصیب کے بعد ایران اب براہِ راست واشنگٹن اور نیویارک کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے، جس نے امریکہ اور اسرائیل کے ایوانوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔ دوسری جانب، پاکستان کی انتھک سفارتی کوششوں کے بعد ایک بڑی کامیابی سامنے آئی ہے جہاں ایران نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ابنائے ہرمز کو مشروط طور پر کھول دیا ہے تاکہ اشیائے خوردونوش اور ضروری سامان کی ترسیل ممکن ہو سکے۔ یہ بریک تھرو ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب صدر ٹرمپ کی 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے قریب تھی، تاہم ایران نے واضح کیا ہے کہ اگر اس کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا گیا تو وہ خلیج میں موجود تمام امریکی اڈوں اور اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنائے گا۔ اسرائیل اس امن عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے اور خلیجی ممالک کو اس جنگ میں گھسیٹنے کی سازشیں کر رہا ہے، یہاں تک کہ بعض خلیجی ریاستوں کی جانب سے ایران پر ایٹمی حملے تک کی حمایت کی تشویشناک خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ پاکستان، چین اور روس اس وقت خطے کو ایٹمی تباہی سے بچانے کے لیے سرگرم ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ ابنائے ہرمز کھلنے سے تناؤ میں کمی آئے گی۔

مزید خبریں

Back to top button