ڈی آئی خان میں خودکش حملہ آور افغانی نکلا

ڈی آئی خان(جانو ڈاٹ پی کے)ڈی آئی خان میں شادی  میں خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

خودکش بمبار کی شناخت21سالہ عبدالرحمٰن نامی شخص سے ہوئی جو افغان دہشتگرد نکلا۔

فوٹیج کے مطابق خودکش بمبار سفید چادر اوڑھے پنڈال میں داخل ہوا، خودکش بمبار قبائلی رقص کے دوران اچانک پنڈال چھوڑ کر عقب میں واقع ایک کمرے کی طرف گیا،جہاں عقابرینِ علاقہ موجود تھے۔

خودکش بمبار نے کمرے میں داخل ہوتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا،جس کے نتیجے میں کمرے کی چھت منہدم ہوگئی، واصلِ جہنم خودکش بمبار کے علاوہ حملہ میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔خودکش حملہ امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے بھتیجے کی شادی کی تقریب میں کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button