مریم نواز کا کے پی حکومت کو بڑا جھٹکا:ٹرمپ کا مذہبی کارڈ فلاپ!

لاہور/پشاور (جانوڈاٹ پی کے) پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کے درمیان عوامی ریلیف کی دوڑ میں مریم نواز انتظامی طور پر بازی لے گئی ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مریم نواز کی حکومت نے ‘رمضان نگہبان پیکیج’ کے ذریعے اب تک 20 ارب روپے کی امداد براہِ راست مستحقین تک پہنچا دی ہے، جبکہ اس کے برعکس خیبر پختونخوا کی حکومت اب تک اپنا ریلیف پیکیج زمین پر اتارنے میں بری طرح ناکام نظر آتی ہے، جس سے دونوں صوبوں کے درمیان گورننس کا ایک واضح فرق سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب، مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے "مذہبی جنگ” کی اصطلاح استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس کا مقصد اپنے کمانڈرز اور عوام کو جذباتی کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان کے دورے میں افغان طالبان کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے، تاکہ دبئی سے نکلنے والی سرمایہ کاری کا رخ پاکستان کی طرف موڑا جا سکے۔
مزید تفصیلات کے لیے دیکھئے سینئر صحافی نور اللہ کا مکمل وی لاگ:




